15 مئی 2014 - 12:21
ایڈورڈ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

جرمنی کی ایک یونیورسٹی نے سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈین کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

ابنا:جرمنی کی راسٹوک یونیورسٹی کے محکمہ فلسفہ کے ارکان نے اسنوڈین کو بہترین تعلیمی کامیابی ' عنوان کے تحت ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کے حق میں ووٹ دیا اور کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اسنوڈین نے امریکی جاسوسی کا پردہ فاش کر کے ایک اہم اور قابل ستائش کام کیا ہے .

600  سالہ پرانی یونیورسٹی کے محکمہ فلسفہ کے رکن اساتذہ میں سے 20 نے اس ڈگری کی منظوری کے حق میں ووٹ ڈالے جبکہ ایک  ووٹ اس کی مخالفت میں بھی پڑا .
اسنوڈین کو جرمنی میں عوام سمیت ممبران پارلیمنٹ کی وسیع حمایت مل رہی ہے .
سابق سی آئی اے ایجنٹ ایڈورڈ اسنوڈین نے جون 2013 میں امریکی جاسوسی ایجنسی این ایس اے کی طرف سے دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر جاسوسی پروگرام چلانے کا پردہ فاش کیا تھا .
.......

/169